ہارون محمدی کے لیے خاتم انبیاء کی دعا


وَ اجۡعَلۡ لِّیۡ وَزِیۡرًا مِّنۡ اَہۡلِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾

۲۹۔ اور میرے کنبے میں سے میرا ایک وزیر بنا دے۔

29۔ ابن مردویہ، خطیب اور ابن عساکر نے حضرت اسماء بنت عمیسؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بھی حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں ہو بہو یہی دعا کی۔ (الدر المنثور 4: 528) مگر اس طباعت میں اسم علی علیہ السلام کو حذف کیا گیا ہے!!۔