دعائے خلیل ؑ کی عملی اجابت


رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۱۲۹﴾٪

۱۲۹۔اے ہمارے رب!ان میں ایک رسول انہی میں سے مبعوث فرما جو انہیں تیری آیات سنائے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور انہیں (ہر قسم کے رذائل سے) پاک کرے،بے شک تو بڑا غالب آنے والا، حکیم ہے۔

129۔ رسولِ کریم ﷺ فرماتے ہیں: انا دعوۃ ابی ابراھیم ۔ ”میں اپنے پدر بزرگوار ابراہیم علیہ السلام کی دعا (کا نتیجہ) ہوں“۔