آیت 2
 

وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور زمین اپنا بوجھ نکال دے گی،

تفسیر آیات

اس زلزلے کے بعد زمین اپنا ثقل بوجھ نکال دے گی۔ اثقال اگر ثقل کی جمع ہے تو بوجھ کے معنوںمیں ہے۔ یہ بوجھ کیا ہے؟ اموات ہیں جو زمین میں دفن ہیں؟ یا زیر زمین موجود قیمتی معادن ہیں یا زیر زمین موجود لاوا ہے کہ اس لاوے کے ابلنے سے ایک ہمہ گیر زلزلہ آئے گا؟

یہ احتمال بھی دیا جاتا ہے کہ انسان کے برے اعمال انرجی کی شکل میں زمین میں محفوظ رہتے ہیں جو زمین کے لیے ایک بوجھ ہیں۔ قیامت کے دن زمین اس بوجھ کو ظاہر کر دے گی۔ والعلم عند اللہ


آیت 2