آیت 6
 

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾

۶۔ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر ہو گئے وہ یقینا جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہیں گے، یہی لوگ مخلوقات میں بدترین ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اہل کتاب میں سے جو لوگ توحید اور نبوت کے منکر ہیں وہ مشرکین کے ساتھ جہنم میں ہوں گے جو رسالت اور آخرت کے بھی منکر ہیں۔

۲۔ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ: یہ مخلوقات میں بدترین لوگ ہیں چونکہ جہنم میں وہی لوگ جائیں گے جو بدترین ہیں۔


آیت 6