آیت 11
 

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ﴿۫ۖ۱۱﴾

۱۱۔ مگر اس نے اس گھاٹی میں قدم ہی نہیں رکھا

تشریح کلمات

اقۡتَحَمَ:

( ق ح م ) کے معنی کسی خوف ناک جگہ میں گھس جانے کے ہیں۔

تفسیر آیات

یہ شخص جو کہتا ہے میں نے بہت مال تباہ کردیا ہے، اس نے تو ابھی انفاق مال کی دشوار گزار گھاٹی میں قدم ہی نہیں رکھا۔ انفاق مال کو دشوار گزار گھاٹی اس لیے فرمایا کہ مال سے درگزر کرنا بہت دشوار ہے۔ مال کی محبت انسانی دماغ کے حساس ترین جگہ پر ہے۔ اس لیے آگے فرمایا:


آیت 11