آیت 78
 

اَلَمۡ یَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ سِرَّہُمۡ وَ نَجۡوٰىہُمۡ وَ اَنَّ اللّٰہَ عَلَّامُ الۡغُیُوۡبِ ﴿ۚ۷۸﴾

۷۸۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ان کے پوشیدہ رازوں اور سرگوشیوں سے بھی واقف ہے اور یہ کہ اللہ غیب کی باتوں سے بھی خوب آگاہ ہے؟

تفسیر آیات

منافقین کی اندرونی حالت پر شدید لہجے میں تنبیہ ہو رہی ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے بارے میں سینوں میں کس قدر عناد رکھتے ہیں اور آپس کی سرگوشیوں میں اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اس سے اللہ بخوبی واقف ہے۔ چونکہ ہر غیب کی بات اللہ کے لیے شہود کی منزل میں ہے۔

اہم نکات

۱۔ جس کے دل کے رازوں میں اللہ کا تصور زندہ ہے وہ معصیت نہیں کرتا۔


آیت 78