آیت 9
 

وَ ثَمُوۡدَ الَّذِیۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِ ۪ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور قوم ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں،

تشریح کلمات

جَابُوا:

( ج و ب ) الجوب کے اصل معنی قطع کرنے کے ہیں۔

تفسیر آیات

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے قوم ثمود کے ساتھ کیا کیا؟ قوم ثمود ایک تمدن کی مالک قوم تھی اور پہاڑوں کو تراش کر محلات بناتی تھی۔ چنانچہ سورہ شعراء آیت ۱۴۹ میں اس کا ذکر ہو چکا ہے۔


آیت 9