آیت 20
 

وَ اِلَی الۡاَرۡضِ کَیۡفَ سُطِحَتۡ ﴿ٝ۲۰﴾

۲۰۔ اور زمین کی طرف کہ وہ کیسے بچھائی گئی ہے؟

تفسیر آیات

زمین کی ساخت کے سلسلے میں اس سے پہلے کئی بار گفتگو ہو گئی ہے۔ زمین کو ہم مہربان ماں کہہ سکتے ہیں جو اپنے دامن میں انسانوں کے لیے بے شمار نعمتیں فراہم کرتی ہے۔

ان مذکورہ تمام مظاہر میں خلقت کے ساتھ تدبیری امور بھی ودیعت ہیں۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ صرف خالق نہیں ہے جیسے مشرکین کہتے ہیں بلکہ اس مخلوق کی کیفیت پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ تخلیق اور تدبیر ناقابل تفریق ہیں۔ یعنی تخلیق میں تدبیر ودیعت ہے۔


آیت 20