آیت 17
 

ثُمَّ یُقَالُ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ پھر کہا جائے گا: یہ وہی ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

تفسیر آیات

جب وہ آتش جہنم میں جھلس جائیں گے، سوزش آتش کا مزہ چکھ لیں گے، قیامت اور عذاب برحق ہونے پر انہیں حق الیقینحاصل ہو جائے گا تو اس وقت ان سے از راہ تمسخر کہا جائے گا: یہ ہے وہ حقیقت جس کی تم دنیا میں تکذیب کرتے رہے۔


آیت 17