آیات 15 - 16
 

کَلَّاۤ اِنَّہُمۡ عَنۡ رَّبِّہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ ہرگز نہیں! اس روز یہ لوگ یقینا اپنے رب (کی رحمت) سے اوٹ میں ہوں گے۔

ثُمَّ اِنَّہُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِیۡمِ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ پھر وہ یقینا جہنم میں جھلسیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ کَلَّاۤ: یہ سابقہ کَلَّاۤ کی تاکید ہو سکتی ہے کہ ایسا ہرگز نہیں کہ قرآن داستانہائے پارینہ ہو بلکہ یہ لوگ اللہ کی رحمت کے شامل حال ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے وہ دنیا میں کفر اختیار کرتے ہیں اور آخرت میں رحمت الٰہی سے اوٹ میں ہوں گے۔

۲۔ رحمت الٰہی سے دور ہونے کے بعد آتش جہنم میں جھلسنے کے علاوہ اور کوئی صورت نہ ہو گی۔ لَصَالُوا الصلی سے ہے جو آگ میں تپا دینے کے معنوں میں ہے۔


آیات 15 - 16