آیت 22
 

وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾

۲۲۔ اور تمہارا رفیق (محمدؐ) دیوانہ نہیں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ تمہارا رفیق دیوانہ نہیں ہے۔ رفیق، ساتھی اس لیے فرمایا کہ یہ رسول کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو تمہارے لیے ناشناس ہو۔ تم ایک عرصے سے انہیں جانتے ہو:

فَقَدۡ لَبِثۡتُ فِیۡکُمۡ عُمُرًا مِّنۡ قَبۡلِہٖ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ﴿﴾ (۱۰ یونس: ۱۶)

اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزار چکا ہوں، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

عقل سے کام نہیں لیتے ہو بلکہ کہتے ہو: مُعَلَّمٌ مَّجۡنُوۡنٌ (۴۴ دخان: ۱۴) یہ تو تربیت یافتہ دیوانہ ہے۔ اتنی بھی عقل نہیں کرتے کہ دیوانے کی تربیت نہیں ہو سکتی۔


آیت 22