آیت 14
 

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔

تفسیر آیات

گزشتہ ۱۳ آیات کے بعد آمدم برسر مطلب کے تحت فرمایا: اس وقت کیا ہو گا یعنی جب قیامت قائم ہو چکے گی اور ما قبل قیامت اور ما بعد قیامت کے سارے مراحل سامنے آچکے ہوں گے اس وقت انسان کو علم ہوگا کہ وہ اس دن کے لیے کیا لے کر آیا ہے۔

۱۔ اَحۡضَرَ: حاضر کرنے کے معنوں میں ہے کہ انسان کا عمل انرجی کی شکل میں محفوظ رہتا ہے اور قیامت کے دن انسان کو خود اپنے عمل سے واسطہ پڑے گا۔

قیامت کے دن جب اعمال کی قیمت لگ جائے گی، وہاں انسان کو علم ہو گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔


آیت 14