آیت 13
 

وَ اِذَا الۡجَنَّۃُ اُزۡلِفَتۡ ﴿۪ۙ۱۳﴾

۱۳۔ اور جب جنت قریب لائی جائے گی،

تفسیر آیات

جنت قریب لانے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نظام آخرت میں مسافتوں کا وہ تصور نہ ہو گا جو دنیا میں ہے۔ لہٰذا جنت میں داخل ہونے والوں کو کوئی مسافت طے کرنا نہیں پڑے گی۔ عالم آخرت میں زمان و مکان کا وہ تصور نہ ہو گا جو عالم دنیا میں ہے۔ جیسے:

وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا ﴿﴾ (۷۸ نباء: ۱۹)

اور آسمان کھول دیے جائیں گے تو دروازے ہی دروازے ہوں گے۔


آیت 13