آیت 37
 

لِکُلِّ امۡرِیًٴ مِّنۡہُمۡ یَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ یُّغۡنِیۡہِ ﴿ؕ۳۷﴾

۳۷۔ ان میں سے ہر شخص کو اس روز ایسا کام درپیش ہو گا جو اسے مشغول کر دے۔

تفسیر آیات

کسی کو کسی کی فریاد رسی کا ہوش نہ ہو گا۔ نہ ممتا کی محبت باقی رہے گی، نہ باپ کو بیٹے کے ساتھ ہمدردی رہے گی۔ ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا نتیجہ دیکھنے میں مشغول ہو گا اور اپنی عاقبت بد پر آنسو بہا رہا ہو گا۔

جیسا کہ سورہ معارج کی آیات ۱۱ تا ۱۴ سے معلوم ہوتا ہے کہ مجرم اپنے رشتہ داروں کو فدیہ میں دے کر خود آزاد ہونا چاہتا ہے اگر اس سے ہو سکے۔


آیت 37