آیت 32
 

مَّتَاعًا لَّکُمۡ وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۲﴾

۳۲۔ جو تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست ہیں۔

تفسیر آیات

زمین سے ان مختلف چیزوں کو نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ ان چیزوں سے انسانوں اور حیوانوں کے لیے سامان زیست فراہم ہو سکے، وہ حیوانات جو انسانوں کے کام آتے ہیں۔ لہٰذا یہ سارا نظام انسان کو سامان حیات فراہم کرنے کے لیے اللہ نے بنایا ہے تو کیا ممکن ہے نظام بنانے والا اللہ ہو اور تدبیر کرنے والا کوئی اور ہو۔ اسی لیے ہم نے تکراراً بیان کیا ہے کہ خلق و تدبیر قابل تفریق نہیں ہیں۔


آیت 32