آیات 18 - 19
 

مِنۡ اَیِّ شَیۡءٍ خَلَقَہٗ ﴿ؕ۱۸﴾

۱۸۔ (یہ نہیں سوچتا کہ) اسے اللہ نے کس چیز سے بنایا ہے؟

مِنۡ نُّطۡفَۃٍ ؕ خَلَقَہٗ فَقَدَّرَہٗ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ نطفے سے بنایا ہے پھر اس کی تقدیر بنائی،

تفسیر آیات

مِنۡ نُّطۡفَۃٍ ؕ خَلَقَہٗ: اللہ نے اسے ایک نطفہ سے خلق کیا ہے جو نہایت حقیر اور ناتواں تھا اور نطفے کی حالت میں اس کی کوئی حیثیت نہ تھی۔ اسے اللہ نے ہی ایک حیثیت والی مخلوق بنایا۔ مشرکین اللہ کو خالق تسلیم کرتے تھے۔ اس لیے انہیں تخلیق کے ذریعے تنبیہ فرمائی ہے۔

۲۔ فَقَدَّرَہٗ: اللہ نے انسان کو خلق فرما کر اپنے حال پر نہ چھوڑا بلکہ اس کی تخلیق کے بعد اس کی خلقت کے ماورا اس کی بقاء وارتقا کے لیے ضروری نظام وضع فرمایا۔ جیسا کہ ارشاد فرمایا ہے:

قَدۡ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیۡءٍ قَدۡرًا﴿﴾ (۶۵ طلاق: ۳)

بتحقیق اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کیا ہے۔

مزید تشریح کے لیے سورہ طلاق آیت۲ اور سورہ طٰہ آیت ۵۰ ملاحظہ فرمائیں۔


آیات 18 - 19