آیت 17
 

قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَکۡفَرَہٗ ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ ہلاکت میں پڑ جائے یہ انسان، یہ کس قدر ناشکرا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ: کہتے ہیں یہ جملہ عربی محاورہ میں اس سے پہلے استعمال نہیں ہوا۔ یہ شدید عذاب کے لیے ایک بدعا ہے چونکہ انسان کے لیے اس کی زندگی چھیننے سے بدتر عذاب نہیں ہے۔ قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ ایسے ہے جیسے ہم مردہ باد کہتے ہیں۔

۲۔ مَاۤ اَکۡفَرَہٗ: یعنی مردہ باد یہ انسان کس قدر ناشکرا ہے یا کس قدر کفر کرتا ہے۔ مَآ اَکۡفَرَہٗ کی ترکیب تعجب کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ وجہ تعجب اگلی آیات میں بیان ہوئی ہے۔


آیت 17