آیات 11 - 12
 

کَلَّاۤ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾

۱۱۔ (ایسا درست) ہرگز نہیں! یہ (آیات) یقینا نصیحت ہیں۔

فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ۘ۱۲﴾

۱۲۔ پس جو چاہے! انہیں یاد رکھے ۔

تفسیر آیات

۱۔ کَلَّاۤ: ایسا ہرگز نہیں کہ اس قرآن کی حقانیت مراعات یافتہ لوگوں کے ایمان لانے پر موقوف ہو۔

۲۔ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ: یہ آیات نصیحت ہیں۔ ان آیات کا مخاطب انسان کا قلب و ضمیر ہے۔ لہٰذا ان آیات کی پوری توجہ پاکیزہ ضمیر والوں پر ہے جو راہ حق پر آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہدایت ان لوگوں کو ملے گی جو ہدایت چاہتے ہیں اور جن کے قلب و ضمیر مردہ اور ہدایت کے خواہاں نہ ہوں وہ ہدایت حاصل نہیں کریں گے:

اِنَّکَ لَا تَہۡدِیۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ﴿﴾ (۲۸ قصص: ۵۶)

(اے رسول) جسے آپ چاہتے ہیں اسے ہدایت نہیں کر سکتے لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے۔


آیات 11 - 12