آیات 20 - 21
 

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَا تَوَلَّوۡا عَنۡہُ وَ اَنۡتُمۡ تَسۡمَعُوۡنَ ﴿ۚۖ۲۰﴾

۲۰۔ اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد تم اس سے روگردانی نہ کرو۔

وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ ہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡنَ﴿۲۱﴾

۲۱۔اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے یہ تو کہدیا کہ ہم نے سن لیا مگر درحقیقت وہ سنتے نہ تھے۔

تفسیرآیات

۱۔ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ: کافروں کو ان کے انجام بد کی خبر دینے کے بعد مؤمنین سے خطاب فرمایا: اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کرو۔

۲۔ وَ لَا تَوَلَّوۡا عَنۡہُ: اس کے بعد خصوصی طور پرفرمایا: رسولؐ کے حکم سے روگردانی نہ کرو۔ یہاں اگرچہ تعبیر عام ہے مگر گفتگو جنگ سے مربوط ہے، لہٰذا بحیثیت سپہ سالار اعظم رسولؐ کی حکم عدولی ناقابل عفو جرم ہو گا۔

۳۔ وَ لَا تَکُوۡنُوۡا: یعنی ان منافقین یا ان کافروں کی طرح نہ ہونا جو کہتے ہیں ہم نے محمد کا کلام سن کر رد کیا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے سنے بغیر رد کیا ہے۔


آیات 20 - 21