آیات 37 - 39
 

فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی ﴿ۙ۳۷﴾

۳۷۔ جس نے سرکشی کی،

وَ اٰثَرَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ اور دنیاوی زندگی کو ترجیح دی،

فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۳۹﴾

۳۹۔ اس کا ٹھکانا یقینا جہنم ہو گا۔

تفسیر آیات

۱۔ جہنم کا سامنا کرنے کے بعد ان لوگوں کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا: سرکش، منکرین اور جنہوں نے آخرت کا انکار کیا، دنیوی زندگی کو ترجیح دی اور کہا:

اِنۡ ہِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنۡیَا نَمُوۡتُ وَ نَحۡیَا۔۔ (۲۳ مومنون: ۳۷)

بس یہی دنیاوی زندگی ہے جس میں ہمیں مرنا اور جینا ہے۔

یعنی جب دنیا وآخرت میں سے ایک کو اختیار کرنے کی نوبت آئی تو آخرت کو ٹھکرا کر دنیا کو ترجیح دی۔

۲۔ فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی: ایسے لوگوں کو جہنم دکھانے کے بعد اس میں ڈال دیا جائے گا جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے چونکہ جہنم ہی ان کا ٹھکانہ ہو گی۔


آیات 37 - 39