آیت 36
 

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِمَنۡ یَّرٰی ﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور دیکھنے والوں کے لیے جہنم ظاہر کی جائے گی۔

تفسیر آیات

ہر دیکھنے والے کے لیے جہنم کو ظاہر کر دیا جائے گا۔ چنانچہ جہنمی اور جنتی دونوں جہنم کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کریں گے:

وَ اِنۡ مِّنۡکُمۡ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتۡمًا مَّقۡضِیًّا ﴿﴾ ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡہَا جِثِیًّا﴿﴾ (۱۹ مریم: ۷۱۔ ۷۲)

اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہو گا جو جہنم پر وارد نہ ہو، یہ حتمی فیصلہ آپ کے رب کے ذمے ہے۔ پھر اہل تقویٰ کو نجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا چھوڑ دیں گے۔


آیت 36