آیت 35
 

یَوۡمَ یَتَذَکَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰی ﴿ۙ۳۵﴾

۳۵۔ تو اس دن انسان اپنا عمل یاد کرے گا۔

اس دن جب اس کے اعمال اس کے سامنے پیش کیے جائیں گے:

اِقۡرَاۡ کِتٰبَکَ ؕ کَفٰی بِنَفۡسِکَ الۡیَوۡمَ عَلَیۡکَ حَسِیۡبًا ﴿﴾ (۱۷ بنی اسرائیل: ۱۴)

پڑھ اپنا نامۂ اعمال! آج اپنے حساب کے لیے تو خود ہی کافی ہے۔

جب اس کے سارے اعمال اس کے سامنے رکھ دیے جائیں گے تو اسے یاد آئے گا کہ میں نے یہ سب کیا تھا۔


آیت 35