آیت 32
 

وَ الۡجِبَالَ اَرۡسٰہَا ﴿ۙ۳۲﴾

۳۲۔ اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے۔

تشریح کلمات

اَرۡسٰہَا:

( ر س و ) رسو کے معنی کسی چیز کے کسی جگہ پر ٹھہرنے اور استوار ہونے کے ہیں۔ ارسا ٹھہرانے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

پہاڑوں کے بارے سورۃ نبأ آیت ۷ میں تشریح ہو چکی ہے کہ زمین کو استقرار دینے کے علاوہ پہاڑوں پر برف جما کر پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے اور نہریں بہتی ہیں جس سے زمین زرخیز ہو جاتی ہے۔


آیت 32