آیت 31
 

اَخۡرَجَ مِنۡہَا مَآءَہَا وَ مَرۡعٰہَا ﴿۪۳۱﴾

۳۱۔ اس نے زمین سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔

تفسیر آیات

دحو الارض یعنی کرۂ ارض میں خشکی نمودار ہونے کے بعد زمین کی گہرائیوں میں بھی پانی چلا گیا تھا۔ اس سے پانی نکالا، چشموں کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے جن سے انسان کی معیشت کا سامان فراہم ہوا اور ساتھ جانوروں کے چارے کا بھی انتظام ہوگیا۔ جیسے فرمایا:

وَ قَدَّرَ فِیۡہَاۤ اَقۡوَاتَہَا فِیۡۤ اَرۡبَعَۃِ اَیَّامٍ ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِیۡنَ (۴۱ حٰمٓ سجدہ: ۱۰)

اور اس میں چار دنوں میں حاجتمندوں کی ضروریات کے برابر سامان خوراک مقرر کیا۔

یعنی اللہ تعالیٰ کو زمین میں زندگی کے لیے فضا ہموار کرنے میں چار دن لگے۔


آیت 31