آیت 29
 

وَ اَغۡطَشَ لَیۡلَہَا وَ اَخۡرَجَ ضُحٰہَا ﴿۪۲۹﴾

۲۹۔ اور اس کی رات کو تاریک اور اس کے دن کو روشن کیا۔

تشریح کلمات

اَغۡطَشَ:

( غ ط ش ) تاریک کر دینے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

روشنی کا آنا جانا آسمان کی طرف سے ہے ورنہ کرۂ ارض از خود شب و روز نہیں بنا سکتا۔ جب آسمان سے آنے والی روشنی اس سے غائب ہو جائے تو یہاں رات کی تاریکی چھا جاتی ہے اور آسمان سے روشنی آنے پر صبح کو دل شب سے نکال کر روشن دن بنا دیتا ہے۔


آیت 29