آیت 19
 

وَ اَہۡدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخۡشٰی ﴿ۚ۱۹﴾

۱۹۔ اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کر دوں تاکہ تو خوف کرے۔

تفسیر آیات

اگر تم طغیانی اور سرکشی چھوڑ دو تو ہدایت کے لائق ہو جاؤ گے اور ہدایت ملنے پر اللہ تعالیٰ کے عذاب اور غضب سے ڈرنے کا مقام بھی آجائے گا۔ ان آیات کے مطابق راہ راست پر آنے کے مراحل درج ذیل ہیں:

الف۔ تزکیہ: اپنے نفس کو صفات رذیلہ سے پاک کیا جائے۔

ب۔ ہدایت: تزکیۂ نفس سے ہدایت کے قابل ہو جاتا ہے۔

ج۔ خشیۃ: ہدایت کے بعد خشیتِ الٰہی کا مقام آتا ہے۔

ان مراحل کو طے کرنے کے بعد اور اللہ کے غضب سے خوف آنے کے مرحلے میں داخل ہونے پر انسان کامیاب ہو جاتا ہے۔


آیت 19