آیت 16
 

اِذۡ نَادٰىہُ رَبُّہٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ۚ۱۶﴾

۱۶۔ جب ان کے رب نے طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں پکارا تھا۔

تشریح کلمات

طُوًی:

( ط و ی ) بعض اہل تحقیق کے مطابق طوی تنگ وادی کو کہتے ہیں۔ جس طرح لپٹا ہوا کپڑا یا گہرا کنواں ہو۔ چنانچہ کنویں کو طویاً کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

طُوًی کی وادی وہ مقام ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو رسالت کے درجہ پر فائز کیا گیا اور سب سے پہلے وحی بھی یہاں نازل ہوئی۔


آیت 16