آیت 35
 

لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا وَّ لَا کِذّٰبًا ﴿ۚ۳۵﴾

۳۵۔ وہ وہاں لغو اور جھوٹی بات نہیں سنیں گے۔

تفسیر آیات

جنت کی شراب میں منفی اثرات نہیں ہوں گے جیسے دنیوی شرابوں میں ہیں۔ فِیۡہَا اگر کأسا کی طرف جائے تو یہ معنی ہوں گے: اس شراب میں لغو بیہودگی اور جھوٹ والے اثرات نہیں ہوں گے۔ اگر فِیۡہَا جنت کی طرف ہے تو معنی یہ ہوں گے: جنت کی زندگی میں لغویات اور کذب کی کوئی جگہ نہ ہو گی۔ ایک مبنی برحقیقت زندگی ہو گی۔


آیت 35