آیت 34
 

وَّ کَاۡسًا دِہَاقًا ﴿ؕ۳۴﴾

۳۴۔ اور چھلکتے جام ہیں۔

تشریح کلمات

کأس:

( ک ء س ) کأس اس پیمانے کو کہتے جس میں شراب ہے۔ اردو زبان میں اسے جام کہتے ہیں۔

دِہَاقًا:

(د ہ ق) الدھق کے معنی لبالب بھرنے اور چھلکنے کے ہیں۔

تفسیر آیات

جنت کے مشروبات کو شراب ممکن ہے اس لیے کہا ہو کہ اس کے پینے کے اثرات کافی دیر تک باقی رہتے ہیں۔ البتہ دنیا کی شراب میں منفی اثرات رہتے ہیں، جنت کی شراب میں مثبت۔

دِہَاقًا: ’’چھلکتے‘‘ کا مطلب یہ ہو سکتا ہے شراب نہایت لذیذ ہونے کے باوجود اس میں کمی نہ ہو گی۔


آیت 34