آیت 33
 

وَّکَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ﴿ۙ۳۳﴾

۳۳۔ اور نوخیز ہم سن بیویاں ہیں،

تشریح کلمات

کَوَاعِبَ:

( ک ع ب ) کاعبٌ کی جمع۔ ابھرے ہوئے پستانوں والی لڑکی۔

اتراب:

( ت ر ب ) اتراب کے معنی ہم عمر کے ہیں۔ یہ لفظ تراب سے ہے۔ شاید ایک ساتھ زمین پر آنے یا ایک ساتھ مٹی پر کھیلنے کی وجہ ہم عمر کو اتراب کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ ان نعمتوں میں سے ایک نعمت، ازدواجی زندگی ہو گی کہ جنت کی بیویاں نو عمر ہوگی۔ کَوَاعِبَ تقریباً پندرہ سالہ لڑکی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بعض تفاسیر میں لکھا ہے ان کی عمریں سولہ سال کی ہوں گی۔

۲۔ اَتۡرَابًا: یہ ازواج ہم عمر ہوں گی۔ یعنی اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی۔ اس سے بظاہر اہل جنت کی عمریں سامنے آتی ہیں چونکہ زوجات کَوَاعِبَ کی عمر کی ہوں گی اور ان کے شوہر ان کے ہم عمر ہوں گے۔ لہٰذا شوہر کی عمر بھی اتنی ہو گی جتنی کَوَاعِبَ کی عمر ہے۔ اگر ہم کَوَاعِبَ پندرہ سولہ سالہ لڑکی کو کہتے ہیں تو اہل جنت کی عمریں پندرہ سولہ سال کی ہوں گی جو ہماری دنیوی زندگی کے مطابق جوانی کی ابتدا ہے۔


آیت 33