آیت 8
 

وَّ خَلَقۡنٰکُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا ۔

تفسیر آیات

ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کر کے تخلیقی عمل کا تسلسل قائم رکھا اور آخرت بھی تسلسل تخلیق سے عبارت ہے۔ اگر انسان نر و مادہ میں نہ ہوتے تو روئے زمین پر نسل انسانی کا تسلسل قائم نہ رہتا۔ یہ تسلسل منقطع نہ ہوگا۔ اس عالم کے بعد عالم آخرت میں بھی تخلیق کا سلسلہ جاری رہے گا خواہ نوعیت بدل جائے۔


آیت 8