آیت 38
 

ہٰذَا یَوۡمُ الۡفَصۡلِ ۚ جَمَعۡنٰکُمۡ وَ الۡاَوَّلِیۡنَ﴿۳۸﴾

۳۸۔ یہ فیصلے کا دن ہے، ہم نے تمہیں اور پہلوں کو جمع کیا۔

تفسیر آیات

یہ دن مکذبین اور مؤمنین کو جدا کر کے ان میں سے ہر ایک کی ابدی قسمت کا فیصلہ کرنے کا ہے۔ جَمَعۡنٰکُمۡ اے ہمارے آخری رسول کی تکذیب کرنے والو! تمہیں اور سابقہ امتوں میں سے تکذیب کرنے والوں کو ایک جگہ جمع کریں گے اور تمام تکذیبی عناصر کی ایک ہی قسمت کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔


آیت 38