آیت 12
 

وَ جَزٰىہُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّۃً وَّ حَرِیۡرًا ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔ اور ان کے صبر کے عوض انہیں جنت اور ریشمی لباس عنایت فرمائے گا۔

تفسیر آیات

۱۔ جس صبر و تحمل کا مظاہرہ ہوا ہے انہیں اس کے صلے میں ایک جنت مل جائے گی۔ اس جگہ جَنَّۃً کو نکرہ کے طور پر ذکر کرنے سے اس جنت کی عظمت بیان کرنا مقصود ہے جو ان ہستیوں کو اس صبر کے صلے میں ملے گی۔ چنانچہ اسی جنت کو آگے آیت ۲۰ مُلۡکًا کَبِیۡرًا عظیم سلطنت کہا گیا ہے۔

۲۔ وَّ حَرِیۡرًا: یہ بھی لباس جنت کی ایک تعبیر ہے ورنہ دنیاوی ریشمی لباس کا اس کے ساتھ کوئی موازنہ نہ ہو گا۔


آیت 12