آیت 4
 

اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ سَلٰسِلَا۠ وَ اَغۡلٰلًا وَّ سَعِیۡرًا﴿۴﴾

۴۔ ہم نے کفار کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔

تفسیر آیات

اس آیت میں کفران نعمت کرنے اور ہدایت الٰہی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کی عاقبت کا ذکر ہے۔ فرمایا: ہم نے کافروں کے لیے تین چیزیں تیار کر رکھی ہیں:

سلسل: زنجیریں جن سے ان کافروں کو کھینچ کر لے جائیں گے۔

ii۔ اغلل: طوق جس میں انہیں قید و بند رکھا جائے گا۔

iii۔ سَعِیۡرًا: جس میں انہیں جلایا جائے گا۔


آیت 4