آیات 20 - 21
 

کَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَۃَ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ (کیا یہ انکار اس لیے ہے کہ قیامت ناقابل فہم ہے؟) ہرگز نہیں! یہ اس لیے ہے کہ تم دنیا کو پسند کرتے ہو،

وَ تَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۲۱﴾

۲۱۔ اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔

تفسیر آیات

جملۂ معترضہ یہاں پر ختم ہوتا ہے اور سلسلہ کلام اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَہٗ کے ساتھ جڑ جاتا ہے کہ مشرک روز حساب اور جزا سزا کے منکر اس لیے ہیں کہ انہیں حب دنیا نے اندھا کر دیا ہے ورنہ قیامت پر دلائل قابل تردید نہیں ہیں۔


آیات 20 - 21