آیات 40 - 42
 

فِیۡ جَنّٰتٍ ۟ؕۛ یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿ۙ۴۰﴾

۴۰۔ جو جنتوں میں پوچھ رہے ہوں گے،

عَنِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ مجرمین سے۔

مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ﴿۴۲﴾

۴۲۔ کس چیز نے تمہیں جہنم میں پہنچایا؟

تفسیر آیات

۱۔ فِیۡ جَنّٰتٍ: اصحاب یمین اپنی جنتوں میں بیٹھ کر مجرموں سے رابطہ کر سکیں گے چونکہ آخرت کا زمان و مکان اس طرح نہ ہو گا جیسا ہماری اس دنیا میں ہے۔ وہاں فاصلوں کا وہ تصور نہ ہو گا جو یہاں ہے۔ لہٰذا جنت اور جہنم میں فاصلہ اہل جنت کے اہل جہنم سے رابطے میں رکاوٹ نہ ہو گا۔ چنانچہ سورہ صافات آیت ۵۵ میں بھی ذکر ہو چکا ہے۔

۲۔ مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ: اصحاب یمین اہل جہنم سے پوچھیں گے: تمہیں کون سی چیز جہنم کی طرف لے آئی؟ اگلی آیات میں مجرموں کے جوابات ہیں:


آیات 40 - 42