آیت 17
 

سَاُرۡہِقُہٗ صَعُوۡدًا ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ میں اسے کٹھن چڑھائی چڑھنے پر مجبور کروں گا۔

تفسیر آیات

۱۔ سَاُرۡہِقُہٗ صَعُوۡدًا: میں اسے کٹھن چڑھائی چڑھنے پر مجبور کروں گا۔ روایات میں آیا ہے: جہنم میں ایک پہاڑ ہے جس پر کافروں کو چڑھنے کا حکم دیا جائے گا۔ وہ چڑھیں گے، پھر گر جائیں گے، پھر چڑھیں اور گر جائیں گے۔


آیت 17