آیت 17
 

فَکَیۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ کَفَرۡتُمۡ یَوۡمًا یَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِیۡبَۨا﴿٭ۖ۱۷﴾

۱۷۔ اگر تم نے انکار کیا تو اس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنا دے گا؟

تفسیر آیات

جب فرعون جیسی بڑی طاقت اپنے آپ کو نہیں بچا سکی تو تم بے حیثیت لوگ اپنے آپ کو قیامت کے دن کے عذاب سے کیسے بچا سکو گے۔ وہ دن جو بچوں کو ایک دن میں بوڑھا بنا دے گا۔ یعنی قیامت کی ہولناکی کی یہ صورت ہو گی کہ ایک دن میں بچہ بوڑھا ہو جائے گا۔


آیت 17