آیت 14
 

یَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ وَ کَانَتِ الۡجِبَالُ کَثِیۡبًا مَّہِیۡلًا﴿۱۴﴾

۱۴۔ جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں گے اور پہاڑ بہتی ریت کی مانند ہو جائیں گے۔

تشریح کلمات

کَثِیۡبًا:

( ک ث ب ) کثیب ، ریت کا ٹیلہ۔

مَّہِیۡلًا:

ڈھیلا پڑنا۔

تفسیر آیات

یہ انکال و جحیم اس دن ان کافروں کو دیکھنا پڑے گا جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کی طرح بکھر جائیں گے یعنی قیامت کا دن آئے گا۔


آیت 14