آیت 14
 

وَّ اَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَ مِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓئِکَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا﴿۱۴﴾

۱۴۔ اور یہ کہ ہم میں سے کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ہم میں منحرف ہیں، پس جنہوں نے اسلام اختیار کیا انہوں نے راہ راست اختیار کی۔

تفسیر آیات

آیات قرآنی سننے کے بعد جب ان مسلمان جنات نے اپنی قوم میں اسلام کی تبلیغ کی تو کچھ تو مسلمان ہو گئے اور کچھ حق سے منحرف ہو گئے۔ پھر یہ اپنے اسلام کے نتائج و آثار کی بات کر رہے ہیں کہ اسلام قبول کرنے والے ہی حق و ہدایت کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔


آیت 14