آیت 13
 

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡہُدٰۤی اٰمَنَّا بِہٖ ؕ فَمَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّہٖ فَلَا یَخَافُ بَخۡسًا وَّ لَا رَہَقًا ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ اور یہ کہ جب ہم نے ہدایت (کی بات) سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے، پس جو شخص بھی اپنے رب پر ایمان لاتا ہے اسے نہ تو نقصان کا خوف ہے اور نہ ظلم کا۔

تفسیر آیات

الۡہُدٰۤی: کا مطلب قرآن ہے کہ ہم قرآن سن کر ایمان لے آئے ہیں۔ اب ہم یقین کے اس مرحلے میں ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لانے کے بعد مومن کو امن میسر آتا ہے۔ ایمان لانے کے بعد نہ کسی قسم کے خسارے کا خوف ہے یعنی زندگی کا خسارہ اب نہیں ہے چونکہ ایمان نے ہماری آخرت کی زندگی محفوظ بنا دی ہے، نہ ہی ہمیں کسی کی طرف سے زیادتی کا خوف ہے۔ یعنی اب کوئی ہم پر گمراہی مسلط نہیں کر سکتا۔


آیت 13