آیت 5
 

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَ الۡجِنُّ عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ۙ﴿۵﴾

۵۔ اور یہ کہ ہمارا خیال تھا کہ انسان اور جن کبھی بھی اللہ کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے۔

تفسیر آیات

قرآنی تعلیمات سے ہمارے اس عقیدے کا باطل ہونا بھی منکشف ہو گیا کہ انسان اور جن اللہ کے بارے میں جو باتیں کر رہے ہیں وہ سب درست ہیں۔ چونکہ دوسرا رخ ہمارے سامنے نہیں آیا تھا اس لیے ہم شرک پر مبنی ساری باتوں کو صحیح قرار دیتے تھے۔ اب قرآن سننے کے بعد علم ہوا یہ سب اللہ کے بارے میں جھوٹ بول رہے تھے کہ اللہ کی بیوی بچے ہیں۔


آیت 5