آیت 24
 

وَ قَدۡ اَضَلُّوۡا کَثِیۡرًا ۬ۚ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا﴿۲۴﴾

۲۴۔ اور (اس طرح) انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کیا اور (اے رب) تو نے بھی ان ظالموں کی گمراہی میں اضافہ ہی کیا۔

تفسیر آیات

ان سرداروں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ اس لیے حضرت نوح علیہ السلام نے اس الٰہی قانون کے تحت کہ جو قابل ہدایت نہیں ہیں اللہ ان کی ہدایت سے ہاتھ اٹھا لیتا ہے نتیجتاً ان کی گمراہی میں اضافہ ہوتا ہے، اللہ سے بد دعا کی کہ ان سے ہاتھ اٹھا لے تاکہ ان کی گمراہی میں اضافہ ہو جائے اور تیرے دائمی عذاب کے مستحق بن جائیں۔


آیت 24