آیات 19 - 20
 

وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے ہموار بنایا،

لِّتَسۡلُکُوۡا مِنۡہَا سُبُلًا فِجَاجًا﴿٪۲۰﴾

۲۰۔ تاکہ تم اس کے کشادہ راستوں پر چلو۔

تشریح کلمات

فِجَاجًا:

( ف ج ج ) الفج دو پہاڑوں کے درمیان کشادگی کو کہتے ہیں۔ اس کے بعد وسیع راستہ کے معنی استعمال ہونے لگا۔

تفسیر آیات

زمین کو اللہ نے ہموار بنایا تاکہ یہ زمین قابل سکونت ہو جائے اور اس پر زندگی بسر کرنے کے لیے اسے مناسب بھی بنایا۔ چنانچہ زمین کی کوئی چیز، کوئی عنصر، حیات اور زندگی کے منافی نہیں ہے بلکہ تمام ارضی اور فضائی عناصر زندگی کے لیے مساعد ہیں۔ اگر پہاڑ کا ہونا ضروری ہے اور یہ آمد و رفت میں رکاوٹ ہے تو اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کے درمیان کشادہ راستے بنائے جہاں سے پانی اور انسان کا گزر ہو سکے۔


آیات 19 - 20