آیات 13 - 14
 

مَا لَکُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰہِ وَقَارًا ﴿ۚ۱۳﴾

۱۳۔ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کا عقیدہ نہیں رکھتے؟

وَ قَدۡ خَلَقَکُمۡ اَطۡوَارًا﴿۱۴﴾

۱۴۔ حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح سے خلق کیا۔

تفسیر آیات

تم مشرکین کوکیا ہو گیا، تمہاری عقلوں پر کیسے پردے پڑ گئے کہ تم اس اللہ کو اپنا رب نہیں مانتے جس نے تمہیں طرح طرح سے پیدا کیا۔ ایک بوند سے لوتھڑا، اس سے گوشت کا ٹکڑا، اس سے جنین ، اس سے بچہ، اس سے جوان، اس سے بوڑھا بنا دیا۔ کیا یہی ذات تمہاری زندگی کے امور کی تدبیر نہیں کر سکتی؟ انسانی تخلیق کے بارے میں یہ وہ باتیں ہیں جو عصر نوح علیہ السلام کے سادہ ترین عہد طفولیت کے لوگ بھی سمجھ سکتے تھے۔


آیات 13 - 14