آیت 26
 

وَ الَّذِیۡنَ یُصَدِّقُوۡنَ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۪ۙ۲۶﴾

۲۶۔ اور جو روز جزا کی تصدیق کرتے ہیں،

تفسیر آیات

روز جزا کے حساب و میزان اعمال پر عقیدہ انسانی کردار پر بہت گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ قیامت کے فزع اکبر (بڑی ہولناکی) کے مقابلے میں دنیا کی ہر مصیبت آسان اور مال و دولت ہیچ نظر آتی ہے۔ قیامت کی ہولناک صورت حال سے دوچار ہونے کا تصور دنیا کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی جرأت و قوت دیتا ہے۔

یہ تیسری صفت ہے جس سے انسان مشکلات کے مقابلے میں مضبوط ہو جاتا ہے۔


آیت 26