آیت 153
 

وَ الَّذِیۡنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِہَا وَ اٰمَنُوۡۤا ۫ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۵۳﴾

۱۵۳۔اور جنہوں نے گناہ کا ارتکاب کیا پھر اس کے بعد توبہ کر لی اور ایمان لے آئے تو اس (توبہ) کے بعد آپ کا رب یقینا بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

آیت کا اطلاق عام ہے، تاہم اس جگہ گوسالہ پرستوں میں سے وہ گروہ مراد ہے جو صحیح معنوں میں اپنے اس عمل پر نادم اور صحیح معنوں میں ایمان پر قائم ہے۔ اسی طرح ہر ایماندار تائب کے لیے اللہ کی رحمت اس گناہ سے عظیم ہے، جس کاارتکاب ہوا ہے۔

اس آیت میں پہلے مِنۡۢ بَعۡدِہَا کی ضمیر سیئات کی طرف، دوسرے مِنۡۢ بَعۡدِہَا کی ضمیر توبہ کی طرف راجع ہے۔

اہم نکات

۱۔ ایمان کے ساتھ حقیقی ندامت کی صورت میں مغفرت ہے۔ نہ یہ کہ اللہ غفور رحیم ہونے کا بہانہ بنا کر گناہ کا ارتکاب جاری رکھے۔


آیت 153