آیت 90
 

وَ قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ لَئِنِ اتَّبَعۡتُمۡ شُعَیۡبًا اِنَّکُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ﴿۹۰﴾

۹۰۔ اور قوم شعیب کے کافر سرداروں نے کہا: اگر تم لوگوں نے شعیب کی پیروی کی تو یقینا بڑا نقصان اٹھاؤ گے ۔

تفسیر آیات

یہ قوم تجارت پیشہ قوم تھی۔ کافر یہ خیال کرتے ہوں گے کہ حضرت شعیبؑ کی شریعت کے مطابق تجارت میں خسارہ ہو گا کیونکہ اس صورت میں ناپ تول درست کرنا ہوتا ہے یا ممکن ہے کافروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے مالی اعتبار سے خسارہ ہو گا اور عزت و وقار مجروح ہو گا۔ بہرحال جن کے پاس آخرت کی ابدی زندگی کا تصور نہیں، ان کی سوچ پر مادیت حاکم ہوتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ ایمان کی منزل پر فائز ہونے والانہ شک کرتا ہے نہ مرتد ہو سکتا ہے: وَ مَا یَکُوۡنُ لَنَاۤ اَنۡ نَّعُوۡدَ فِیۡہَاۤ ۔۔۔۔

۲۔ مادی سوچ رکھنے والوں کا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے کہ شریعت کی پابندی میں خسارہ ہے: اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ ۔


آیت 90