آیت 72
 

فَاَنۡجَیۡنٰہُ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا وَ قَطَعۡنَا دَابِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ مَا کَانُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ﴿٪۷۲﴾

۷۲۔ہم نے اپنی رحمت کے ذریعے ہود اور انکے ساتھیوں کو بچا لیا اور جو ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے ان کی جڑ کاٹ دی (کیونکہ) وہ تو ایمان لانے والے ہی نہ تھے۔

تفسیر آیات

فَاَنۡجَیۡنٰہُ: قوم عاد کا وہ حصہ جو عذا ب الٰہی سے نابود ہو گیا، اس کو عاد اولیٰ کہتے ہیں اور حضرت ہودؑ کے ساتھ جو حصہ باقی رہا اس کو عاد ثانیہ کہتے ہیں۔

قوم عاد کو طوفانی آندھی سے تباہ کر دیا گیا اور ان کا نام و نشان تک باقی نہ رہا۔ تاریخی شواہد اور آثار قدیمہ کے انکشافات سے بھی پتہ چلتا ہے کہ کہ عاد اولیٰ بالکل تباہ ہو گئی تھی اور ان کے بعد عاد ثانیہ آباد رہی اور شریعت ہودؑ کے مطابق حکمران، حکومت اور فیصلے کرتے تھے اور اقتصادی اعتبار سے بھی خوشحال لوگ تھے۔

اہم نکات

۱۔ خاتم الرسلؐ کے بعد جہاں بلا واسطہ حجت خدا پوری کرنے کے لیے نبوت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، اس قسم کے عذاب الٰہی کا سلسلہ بھی بند ہے۔


آیت 72