آیات 30 - 32
 

خُذُوۡہُ فَغُلُّوۡہُ ﴿ۙ۳۰﴾

۳۰۔ (حکم آئے گا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہناؤ،

ثُمَّ الۡجَحِیۡمَ صَلُّوۡہُ ﴿ۙ۳۱﴾

۳۱۔ پھر اسے جہنم میں تپا دو،

ثُمَّ فِیۡ سِلۡسِلَۃٍ ذَرۡعُہَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُکُوۡہُ ﴿ؕ۳۲﴾

۳۲۔ پھر ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں اسے جکڑ لو۔

تشریح کلمات

فَاسۡلُکُوۡہُ:

( س ل ک ) السلک داخل کرنے کے معنوں میں ہے۔ مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ۔ (۷۴ مدثر: ۴۲) کس چیز نے تمہیں جہنم میں داخل کر دیا۔ العین میں آیا ہے: السلک ادخال شیء فی شیء۔ السلک کسی چیز کے کسی اور چیز میں داخل کرنے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ خُذُوۡہُ: فرشتوں کو حکم ملے گا کہ اس جہنمی کو پکڑ لو اور زنجیروں میں جکڑ کر اسے جہنم کی آگ میں تپا دو۔ صَلُّوۡہُ الصلی سے ہے جو تپا دینے اور جلا دینے کے معنوں میں ہے۔ اکثر مترجمین اور مفسرین اس لفظ کو واصل کرو، داخل کرو کے معنوں میں لیتے ہیں جو صریحاً اشتباہ ہے۔

۲۔ ثُمَّ فِیۡ سِلۡسِلَۃٍ: پھر اسے ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو۔


آیات 30 - 32